معجم صغیر للطبرانی - حدیث 864

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دَلُّوَيْهِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُنِيبِ الْمَدِينِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَلِأَزْوَاجِ الْأَنْصَارِ وَلِذَرَارِيِّهِمْ وَذَرَارِيِّ ذَرَارِيِّهِمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنِيبِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 864

مناقب كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی علیہ السلام کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ’’ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَلِأَزْوَاجِ الْأَنْصَارِ وَلِذَرَارِيِّهِمْ وَذَرَارِيِّ ذَرَارِيِّهِمْ ۔‘‘ ’’اے اللہ انصار ان کی بیویوں ان کی اولاد کو اور ان کی اولاد کی اولاد کو معاف فرما دے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں قبیلہ انصار کی عظمت وفضیلت کا بیان ہے کہ قبیلہ انصار کی دینی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے یہ قبیلہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت محبوب اور عزیز تھا۔ جن کی مغفرت اور علو درجات کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی ادعیہ ماثور ہیں۔ جن میں سے ایک دعا حدیث مذکور میں وارد ہے۔ (۲) اس حدیث میں قبیلہ انصار کی چار پشتوں کے لیے دعائے مغفرت ثابت ہے جو ان کے حق میں بہرحال قبول ہوئی ہے اور انصار قبیلہ کی چار پشتیں رفعت وعظمت پر مامور تھیں اور ان زمانوں میں معزز ومحترم تھیں۔
تخریج : مسند احمد: ۳؍۱۵۶ قال شعیب الارناؤط اسناده صحيح ۔ معجم الاوسط، رقم : ۱۴۹۳۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۴۰۔ (۱) اس حدیث میں قبیلہ انصار کی عظمت وفضیلت کا بیان ہے کہ قبیلہ انصار کی دینی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے یہ قبیلہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت محبوب اور عزیز تھا۔ جن کی مغفرت اور علو درجات کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی ادعیہ ماثور ہیں۔ جن میں سے ایک دعا حدیث مذکور میں وارد ہے۔ (۲) اس حدیث میں قبیلہ انصار کی چار پشتوں کے لیے دعائے مغفرت ثابت ہے جو ان کے حق میں بہرحال قبول ہوئی ہے اور انصار قبیلہ کی چار پشتیں رفعت وعظمت پر مامور تھیں اور ان زمانوں میں معزز ومحترم تھیں۔