معجم صغیر للطبرانی - حدیث 86

كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْإِيَادِيُّ الْأَعْرَجُ، بِجَبَلَةَ سَنَةَ تِسْعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ قَيْسٍ، حَدَّثَنَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ الطُّهَوِيُّ الْحِمْصِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ خَيْرَ أَعْمَالِكُمُ الصَّلَاةُ وَلَا يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ وَلَا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ تَفَرَّدَ بِهِ الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ الطُّهَوِيُّ وَلَيْسَ بِالْمَوْصِلِيِّ وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 86

طہارت کا بیان باب سیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم اسلام پر سیدھے، درست اور مضبوطی سے کھڑے رہو مگر تم کماحقہ استقامت اختیار نہیں کرسکتے اور جان لو کہ تمہارے بہترین اعمال میں سے نماز ہے اور وضو کی حفاظت صرف مومن ہی کرسکتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس سند میں سالم اور ثوبان کے درمیان انقطاع ہے جبکہ امام دارمی نے اپنی سنن اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں ثوبان کے طریق سے اس حدیث کو متصل ذکر کیا۔ (۲) اسلام پر ہر مسلمان کو استقامت اختیار کرنی چاہیے۔ (۳) یہ بھی معلوم ہوا اس راہ میں آنے والی مشکلات کی بنا پر کوئی بھی حق استقامت ادا کرنے سے قاصر ہے۔ (۴) یہ بھی معلوم ہوا اعمال میں سے افضل ترین عمل ادائیگی نماز ہے۔
تخریج : ابن ماجة، کتاب الطهارة، باب المحافظة علی الوضوء، رقم : ۲۷۷ قال الشیخ الالباني صحیح۔ مسند احمد: ۵؍۲۸۲۔ مسند طیالسي، رقم : ۹۹۶۔ (۱) اس سند میں سالم اور ثوبان کے درمیان انقطاع ہے جبکہ امام دارمی نے اپنی سنن اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں ثوبان کے طریق سے اس حدیث کو متصل ذکر کیا۔ (۲) اسلام پر ہر مسلمان کو استقامت اختیار کرنی چاہیے۔ (۳) یہ بھی معلوم ہوا اس راہ میں آنے والی مشکلات کی بنا پر کوئی بھی حق استقامت ادا کرنے سے قاصر ہے۔ (۴) یہ بھی معلوم ہوا اعمال میں سے افضل ترین عمل ادائیگی نماز ہے۔