معجم صغیر للطبرانی - حدیث 858

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " نَظَرَ قِبَلَ الْعِرَاقِ وَالشَّامِ وَالْيَمَنِ فَقَالَ: ((اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ عَلَى طَاعَتِكَ وَحُطَّ مِنْ وَرَائِهِمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ التَّيْمِيِّ إِلَّا مَعْمَرٌ وَلَا عَنْهُ إِلَّا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الْقَاضِي تَفَرَّدَ بِهِ عَنْهُ عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ وَرَوَى أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 858

مناقب كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عراق، شام اور یمن کی طرف دیکھ کر دعا کی ’’اے اللہ! ان کے دلوں کو اپنی فرمانبرداری پر موڑ دے اور ان کے پیچھے سے حفاظت کر۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا عراق، شام اور یمن والوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے خیر کی تھی۔ (۲) ایک اور حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ’’اے اللہ! ہمارے شام میں برکت دے، اے اللہ! ہمارے یمن میں برکت دے۔‘‘ صحابہ نے کہا اور ہمارے نجد میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی دعا کی، صحابہ نے پھر کہا اور ہمارے نجد میں تو آپ نے فرمایا: ’’وہاں زلزلے آئیں گے فتنے ہوں گے اور وہیں سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔‘‘ (دیکھئے: بخاری کتاب الفتن، رقم: ۱۰۹۴)
تخریج : طبراني کبیر: ۵؍۱۱۶، رقم: ۴۷۹۰۔ معجم الاوسط، رقم : ۳۰۱۵۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۵۷۔ (۱) معلوم ہوا عراق، شام اور یمن والوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے خیر کی تھی۔ (۲) ایک اور حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ’’اے اللہ! ہمارے شام میں برکت دے، اے اللہ! ہمارے یمن میں برکت دے۔‘‘ صحابہ نے کہا اور ہمارے نجد میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی دعا کی، صحابہ نے پھر کہا اور ہمارے نجد میں تو آپ نے فرمایا: ’’وہاں زلزلے آئیں گے فتنے ہوں گے اور وہیں سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔‘‘ (دیکھئے: بخاری کتاب الفتن، رقم: ۱۰۹۴)