معجم صغیر للطبرانی - حدیث 856

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَحْمُودِ النَّيْسَابُورِيُّ، بِمِصْرَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي طُوَالَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 856

مناقب كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت باقی عورتوں پر اس طرح ہے جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کی ہے۔‘‘
تشریح : (۱) روٹی کے ٹکڑوں کو گوشت کے شوربے میں بھگونا ثرید ہے۔ یہ تمام کھانوں سے ذائقے، شکم سیری اور زود ہضمی کے لحاظ سے افضل ہے۔ (۲) عائشہ رضی اللہ عنہا کو تمام عورتوں سے زائد فضیلت حاصل ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب فضائل الصحابة، باب فضل عائشة رضي الله عنها، رقم : ۳۷۷۰۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب فی فضل عائشة رضي الله عنها، رقم : ۲۴۴۶۔ سنن ترمذي، رقم : ۳۸۸۷۔ (۱) روٹی کے ٹکڑوں کو گوشت کے شوربے میں بھگونا ثرید ہے۔ یہ تمام کھانوں سے ذائقے، شکم سیری اور زود ہضمی کے لحاظ سے افضل ہے۔ (۲) عائشہ رضی اللہ عنہا کو تمام عورتوں سے زائد فضیلت حاصل ہے۔