معجم صغیر للطبرانی - حدیث 853

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكَلَابِذِيُّ النَّحْوِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ قَالَ: ((مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو جَابِرٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 853

مناقب كا بيان باب سیّدنا جریر بن عبد اللہ بجلی کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سے میں مسلمان ہوا مجھ سے پردہ نہیں کیا اور جب بھی مجھے دیکھتے تو مسکرادیتے۔‘‘
تشریح : (۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق حسنہ کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔ (۲) سیدنا جریر بن عبداللہ ایک عظیم الشان مرتبہ کے حامل صحابی ہیں جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے کعبہ، یمانیہ (ذوالخلصہ) کو ڈیڑھ سو سواروں کی قیادت کرتے ہوئے تہس نہس کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو روانہ کرتے ہوئے ان کی درخواست پر ان کے لیے دعا بھی فرمائی تھی۔ (دیکھئے: صحیح مسلم، رقم: ۲۴۷۶)
تخریج : بخاري، کتاب الادب، باب التبسم والضحك، رقم : ۶۰۸۹۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب فضائل جریر بن عبدالله رضی الله عنه، رقم : ۲۴۷۵۔ (۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق حسنہ کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔ (۲) سیدنا جریر بن عبداللہ ایک عظیم الشان مرتبہ کے حامل صحابی ہیں جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے کعبہ، یمانیہ (ذوالخلصہ) کو ڈیڑھ سو سواروں کی قیادت کرتے ہوئے تہس نہس کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو روانہ کرتے ہوئے ان کی درخواست پر ان کے لیے دعا بھی فرمائی تھی۔ (دیکھئے: صحیح مسلم، رقم: ۲۴۷۶)