معجم صغیر للطبرانی - حدیث 84

كِتَابُ الْعِلْمِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبَانَ السَّرَّاجُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا مَعْمَرٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 84

علم کا بیان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کریں اسے دین میں سمجھ دے دیتے ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں کتاب وسنت کا علم حاصل کرنے اور اس کا فہم سیکھنے کی فضیلت وترغیب ہے کتاب وسنت کا علم وفہم اللہ تعالیٰ کا خوف اور خشیت پیدا کرنے کا سبب ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۱۲۸) (۲) یہ حدیث دلیل ہے کہ علماء تمام لوگوں سے افضل ہیں۔ (۳) دین میں فہم وتفقہ حاصل کرنا تمام علوم سے افضل ہے۔ کیونکہ یہ اللہ کا خوف، اطاعت اور محرمات سے بچاؤ کا باعث ہے۔ (شرح ابن بطال: ۱؍۱۴۹)
تخریج : بخاري، کتاب العلم، باب من یردّ اللّه به خیرا یفقهه، رقم : ۷۱۔ مسلم، کتاب الزکاة، باب النهي عن المسألة، رقم : ۱۰۳۷۔ (۱) اس حدیث میں کتاب وسنت کا علم حاصل کرنے اور اس کا فہم سیکھنے کی فضیلت وترغیب ہے کتاب وسنت کا علم وفہم اللہ تعالیٰ کا خوف اور خشیت پیدا کرنے کا سبب ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۱۲۸) (۲) یہ حدیث دلیل ہے کہ علماء تمام لوگوں سے افضل ہیں۔ (۳) دین میں فہم وتفقہ حاصل کرنا تمام علوم سے افضل ہے۔ کیونکہ یہ اللہ کا خوف، اطاعت اور محرمات سے بچاؤ کا باعث ہے۔ (شرح ابن بطال: ۱؍۱۴۹)