معجم صغیر للطبرانی - حدیث 838

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلَانِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَيْشُونَ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ مِنْهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 838

مناقب كا بيان باب سیّدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری امت کا بہترین زمانہ وہ ہے جس میں میں بھیجا گیا ہوں پھر وہ جو ان کے بعد آنے والے، پھر وہ جو ان کے بعد آنے والے ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ ملت اسلامیہ کا سنہرا ترین دور عہد رسالت تھا۔ جس میں ایمان واخلاص، جذبہ دینی، اور آسمان سے رحمتوں وبرکتوں کا نزول ہوتا تھا۔ (۲) اس کے بعد صحابہ کرام، پھر تابعین اور تبع تابعین کے ادوار روشن ودرخشندہ تھے۔ اس کے بعد ایمان وعمل اور احکامِ اسلامیہ سے وابستگی کمزور ہوتی رہی اور اہل زمانہ کی فتنہ سامانیاں اور شر انگیزیاں بڑھتی رہیں اور تاقیامت لوگوں میں انحطاط و کجی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ البتہ امام مہدی عیسیٰ علیہ السلام اور کچھ خلفاء کے ادوار مستثنیٰ ہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب الشهادات، باب لا یشهد علی شهادة، رقم : ۲۶۵۲۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب فضل الصحابة، رقم : ۲۵۳۳۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ ملت اسلامیہ کا سنہرا ترین دور عہد رسالت تھا۔ جس میں ایمان واخلاص، جذبہ دینی، اور آسمان سے رحمتوں وبرکتوں کا نزول ہوتا تھا۔ (۲) اس کے بعد صحابہ کرام، پھر تابعین اور تبع تابعین کے ادوار روشن ودرخشندہ تھے۔ اس کے بعد ایمان وعمل اور احکامِ اسلامیہ سے وابستگی کمزور ہوتی رہی اور اہل زمانہ کی فتنہ سامانیاں اور شر انگیزیاں بڑھتی رہیں اور تاقیامت لوگوں میں انحطاط و کجی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ البتہ امام مہدی عیسیٰ علیہ السلام اور کچھ خلفاء کے ادوار مستثنیٰ ہیں۔