معجم صغیر للطبرانی - حدیث 837

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْمُرِّيُّ الْقَنْطَرِيُّ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ الحَسَنِ الْأَشْقَرُ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبَايَةَ يَعْنِي ابْنَ رِبْعِيٍّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ: ((نَبِيُّنَا خَيْرُ الْأَنْبِيَاءِ وَهُوَ أَبُوكِ وَشَهِيدُنَا خَيْرُ الشُّهَدَاءِ وَهُوَ عَمُّ أَبِيكِ حَمْزَةُ وَمِنَّا مَنْ لَهُ جَنَاحَانِ يَطِيرُ بِهِمَا فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ يَشَاءُ وَهُوَ ابْنُ عَمِّ أَبِيكِ جَعْفَرٌ وَمِنَّا سِبْطَا هَذِهِ الْأُمَّةِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ وَهُمَا ابْنَاكِ وَمِنَّا الْمَهْدِيُّ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا قَيْسٌ تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 837

مناقب كا بيان باب سیّدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ’’ہمارا نبی تمام انبیاء سے بہتر ہے اور وہ تیرا باپ ہے اور ہمارا شہید تمام شہداء سے بہتر ہے اور وہ تیرے باپ کا چچا حمزہ ہے اور ہم سے ہی وہ شخص ہے جس کے دو پر ہیں وہ جنت میں جہاں چاہتا ہے اڑتا ہے اور وہ تیرے باپ کا چچا زاد بھائی جعفر طیار ہے اور ہم میں سے ہی اس امت کے بچے حسن اور حسین ہیں اور وہ تیرے بیٹے ہیں اور ہم سے ہی مہدی بھی ہوں گے۔‘‘
تخریج : مجمع الزوائد: ۸؍۱۶۶ اسناده ضعیف۔