معجم صغیر للطبرانی - حدیث 834

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ مُوسَى الْعَسْكَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يُونُسَ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ فَإِذَا جَوَارِي يَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ وَيَقُلْنَ: نَحْنُ قَيْنَاتُ بَنِي النَّجَّارِ فَحَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِنْ جَارٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ قَلْبِيَ يُحِبُّكُمْ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا عِيسَى تَفَرَّدَ بِهِ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 834

مناقب كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنو نجار کے ایک قبیلے سے گزرے تو کچھ لڑکیاں دف بجارہی تھیں اور کہہ رہی تھیں : نَحْنُ قَیْنَاتٌ مِنْ بَنِی النُّجَّارِ فَحَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِنْ جَارٖ ’’ہم بنونجار کی لڑکیاں ہیں ہمارے ہمسایے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہی اچھے ہمسایہ ہیں۔‘‘ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَللّٰهُ یَعْلَمُ اَنَّ قَلْبِیْ یُحِبُّکُمْ ’’اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میرا دل تم سے محبت کرتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) خوشی کے موقع پر لڑکیاں دف بجا کر تعریفی اشعار کہہ سکتی ہیں۔ (۲) انصار کا بنو نجار قبیلہ نبی لکریم صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب قبیلہ تھا اور باقی قبائل کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے زیادہ محبت کرتے تھے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب النکاح، باب الغناء والدف، رقم : ۱۸۹۹۔ قال الشیخ الالباني صحیح۔ مسند ابي یعلی، رقم : ۳۴۰۹۔ (۱) خوشی کے موقع پر لڑکیاں دف بجا کر تعریفی اشعار کہہ سکتی ہیں۔ (۲) انصار کا بنو نجار قبیلہ نبی لکریم صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب قبیلہ تھا اور باقی قبائل کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے زیادہ محبت کرتے تھے۔