معجم صغیر للطبرانی - حدیث 832

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ وَبِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وُلِدَ لِلرَّجُلِ ابْنَةٌ بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَلَائِكَةً يَقُولُونَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ يَكْتَنِفُونَهَا بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيَمْسَحُونَ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى رَأْسِهَا وَيَقُولُونَ: ضَعِيفَةٌ خَرَجَتْ مِنْ ضَعِيفَةٍ الْقَيِّمُ عَلَيْهَا مُعَانٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " لَا تُرْوَى هَذِهِ الْأَحَادِيثُ عَنْ نُبَيْطٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهَا وَلَدُهُ عَنْهُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 832

مناقب كا بيان باب اسی سند سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کسی آدمی کی بیٹی پیدا ہوتی ہے تو اللہ وہاں فرشتے بھیج دیتے ہیں جو کہتے ہیں اے گھر والو! تم پر اللہ کی سلامتی نازل ہو اور پھر وہ ان کو اپنے بازوؤں سے گھیرلیتے ہیں اور اپنے ہاتھ اس بچی کے سر پر پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ کمزور ہے اور کمزور ماں سے پیدا ہوئی ہے۔ اس کا نگران قیامت تک مدد کیا جائے گا۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۳۱۰۱۔ مجمع الزوائد: ۱؍۱۴۶ قال الهیثمي فیه عبدالله بن سلمان لم اجدہ۔