معجم صغیر للطبرانی - حدیث 831

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ أَبُو الشَّمَقْمَقِ الْمُؤَدِّبُ بِقَصْرِ ابْنِ هُبَيْرَةَ حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سُعَيْرِ بْنِ الْخِمْسِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَشَرَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فِي الْجَنَّةِ: أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فِي الْجَنَّةِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي الْجَنَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَبِيبِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا سُعَيْرٌ وَلَا عَنْ سُعَيْرٍ إِلَّا سُفْيَانُ تَفَرَّدَ بِهِ حَامِدُ بْنُ يَحْيَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 831

مناقب كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دس آدمی قریش کے جنتی ہیں۔ ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد، سعید بن زید، عبد الرحمان بن عوف، ابوعبیدہ بن الجراح ( رضی اللہ عنہم) جنتی ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں عشرہ مبشرہ صحابہ کرام کی فضیلت کا بیان ہے ان صحابہ کرام کو ایک ساتھ جنت کی بشارت دی گئی، پھر ان عظیم ہستیوں کا اعزاز واکرام صحابہ کرام اور اہل ایمان میں مسلم ہے کہ یہ صحابہ کرام باقی صحابہ ودیگر افراد امت سے عظیم تر ہیں۔ (۲) ان کے علاوہ بھی کئی صحابہ کو زبان نبوی سے جنت کی سند حاصل ہوئی ہے۔ لیکن عشرہ مبشرہ سے ان کے درجات کم ہیں۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب السنة، باب فی الخلفاء، رقم : ۴۶۴۹۔ سنن ترمذي، کتاب المناقب، باب مناقب عبدالرحمن بن عوف رضی الله عنه، قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) اس حدیث میں عشرہ مبشرہ صحابہ کرام کی فضیلت کا بیان ہے ان صحابہ کرام کو ایک ساتھ جنت کی بشارت دی گئی، پھر ان عظیم ہستیوں کا اعزاز واکرام صحابہ کرام اور اہل ایمان میں مسلم ہے کہ یہ صحابہ کرام باقی صحابہ ودیگر افراد امت سے عظیم تر ہیں۔ (۲) ان کے علاوہ بھی کئی صحابہ کو زبان نبوی سے جنت کی سند حاصل ہوئی ہے۔ لیکن عشرہ مبشرہ سے ان کے درجات کم ہیں۔