معجم صغیر للطبرانی - حدیث 830

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ هَارُونَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِيمَا خَلَا قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ كَمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا مَعْنٌ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 830

مناقب كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پہلی امتوں میں جو گزرچکی ہیں تمہارا وقت اتنا ہے جتنا عصر کی نماز سے غروب شمس تک ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا دیگر امتوں یہود ونصاریٰ پر فوقیت کا بیان ہے کہ اگرچہ یہ بعد میں منصہ شہود پر جلوہ افروز ہوئی لیکن اس کا مقام ومرتبہ پچھلی امت سے زیادہ ہے اور ان کے معمولی اوقات میں اللہ تعالیٰ نے برکت ڈال کر ان کا اجر پچھلی امت سے زیادہ کردیا ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الانبیاء، باب ما ذکر عن بنی اسرائیل۔ سنن ترمذي، رقم : ۲۸۷۱۔ طبراني کبیر: ۱۲؍۳۳۸۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۳۱۱۔ اس حدیث میں امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا دیگر امتوں یہود ونصاریٰ پر فوقیت کا بیان ہے کہ اگرچہ یہ بعد میں منصہ شہود پر جلوہ افروز ہوئی لیکن اس کا مقام ومرتبہ پچھلی امت سے زیادہ ہے اور ان کے معمولی اوقات میں اللہ تعالیٰ نے برکت ڈال کر ان کا اجر پچھلی امت سے زیادہ کردیا ہے۔