معجم صغیر للطبرانی - حدیث 826

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَفْصٍ النَّصِيبِيُّ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((صِيَاحُ الْمَوْلُودِ حِينَ يُولَدُ نَزْغَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ إِلَّا شَيْبَانُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 826

مناقب كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بچے کا ولادت کے وقت چیخ لگانا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) ولادت کے وقت شیطان بچے کو چوکا لگاتا ہے جس کی درد کی تکلیف سے بچہ روتا اور چیختا ہے اور اس مرحلے سے ہر نومولود کو گزرنا پڑتا ہے۔ (۲) عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اور ان کی والدہ اس شیطانی لمس سے محفوظ رہے جو ان کی فضیلت وعظمت کی دلیل ہے۔ قاضی عیاض نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ تمام انبیاء اس شیطانی چوکے سے محفوظ رہے ہیں۔ ( شرح النووي: ۸؍۹۳)
تخریج : مسلم، کتاب الفضائل، باب فضائل عیسی علیه السلام، رقم : ۲۳۶۷۔ معجم الاوسط: ۱۸۷۲۔ صحیح الجامع، رقم : ۳۸۴۶۔ (۱) ولادت کے وقت شیطان بچے کو چوکا لگاتا ہے جس کی درد کی تکلیف سے بچہ روتا اور چیختا ہے اور اس مرحلے سے ہر نومولود کو گزرنا پڑتا ہے۔ (۲) عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اور ان کی والدہ اس شیطانی لمس سے محفوظ رہے جو ان کی فضیلت وعظمت کی دلیل ہے۔ قاضی عیاض نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ تمام انبیاء اس شیطانی چوکے سے محفوظ رہے ہیں۔ ( شرح النووي: ۸؍۹۳)