معجم صغیر للطبرانی - حدیث 825

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ الرَّقِّيُّ الْفَقِيهُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((قَالَ لِي جِبْرِيلُ بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ)) يَعْنِي قَصَبَ اللُّؤْلُؤِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 825

مناقب كا بيان باب سیّدنا عبد اللہ بن ابی اوفی کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے جبریل علیہ السلام نے کہا ہے کہ سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں بانسوں کے مکان کی بشارت دیجیے جس میں نہ شور ہوگا اور نہ کوئی تھکاوٹ ہوگی یعنی یہ کانے اور بانس موتیوں کے ہوں گے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت وعظمت کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جان نثاری اور خدمت کے صلہ میں انہیں اللہ تعالیٰ اور جبرائیل علیہ السلام کی طرف سے سلام موصول ہوا اور جنت کی بشارت نصیب ہوئی۔ (۲) جنت میں خاص گھر سے مراد عام محلات سے اضافی گھر ہے جو انہیں دین کی بے لوث خدمت کے صلہ میں عطا ہوگا۔
تخریج : بخاري، کتاب فضائل الصحابة، باب تزویج النبي صلى الله عليه وسلم خدیجة، رقم : ۳۸۱۷۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب فضائل خدیجة، رقم : ۲۴۳۳۔ (۱) اس حدیث میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت وعظمت کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جان نثاری اور خدمت کے صلہ میں انہیں اللہ تعالیٰ اور جبرائیل علیہ السلام کی طرف سے سلام موصول ہوا اور جنت کی بشارت نصیب ہوئی۔ (۲) جنت میں خاص گھر سے مراد عام محلات سے اضافی گھر ہے جو انہیں دین کی بے لوث خدمت کے صلہ میں عطا ہوگا۔