معجم صغیر للطبرانی - حدیث 824

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ الْخَيَّاطُ، بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ جَعَلَ اللَّهُ عَذَابَهَا بِأَيْدِيهَا فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَفَعَ إِلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْأَدْيَانِ فَكَانَ فِدَاءَهُ مِنَ النَّارِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَالِمٍ وَابْنِ خُثَيْمٍ إِلَّا زُهَيْرٌ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرٌو

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 824

مناقب كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری امت مرحومہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کا عذاب اس کے اپنے ہاتھ میں کردیا ہے جب قیامت کا دن ہوگا تو مسلمانوں کے ہر ایک آدمی کو دوسرے ادیان کا ایک آدمی دیا جائے گا جو اس کے جہنم سے چھٹکارے کے لیے فدیہ ہوجائے گا۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی عظمت ورفعت کا بیان ہے کہ دنیا میں انہیں پہنچنے والی آفات ومشکلات اور امراض وغیرہ نیز ایک دوسرے سے پہنچنے والے صدمات ان کے گناہوں کا کفارہ ہوں گے اور روز جزا ان کا کڑا احتساب نہیں ہوگا۔ (۲) ہر مسلم کے بدلہ یہودی عیسائی یا مشرک کو جہنم میں ڈالا جائے گا اور مسلم کے گناہ وغیرہ اس کافر پر لاد کر مسلمان کو بعافیت جہنم سے محفوظ رکھا جائے گا۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۹۷۴، سنن ابي داود، رقم : ۴۲۷۸۔ مسلم، کتاب التوبة، باب قبول توبة القاتل، رقم : ۲؍ ۲۷۶۷۔ (۱) اس حدیث میں امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی عظمت ورفعت کا بیان ہے کہ دنیا میں انہیں پہنچنے والی آفات ومشکلات اور امراض وغیرہ نیز ایک دوسرے سے پہنچنے والے صدمات ان کے گناہوں کا کفارہ ہوں گے اور روز جزا ان کا کڑا احتساب نہیں ہوگا۔ (۲) ہر مسلم کے بدلہ یہودی عیسائی یا مشرک کو جہنم میں ڈالا جائے گا اور مسلم کے گناہ وغیرہ اس کافر پر لاد کر مسلمان کو بعافیت جہنم سے محفوظ رکھا جائے گا۔