كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَسَّامٍ قَاضِي الْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ كِلَاهُمَا عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ لِي حَوْضًا وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مُجَالِدٌ وَلَا عَنْهُ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مَعْمَرٍ
جنت كا بيان
باب
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میرا ایک حوض ہو گا اور میں اس پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں گا۔‘‘
تشریح :
(۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم حوضِ کوثر کے نگران ہیں اور اہل جنت کو اپنے ہاتھ سے حوض کوثر سے جام پلائیں گے۔ جسے پینے والا کبھی پیاس محسوس نہیں کرے گا۔
(۲) نبی صلی اللہ علیہ وسلم حوضِ کوثر پر میر کارواں ہوں گے اور وہاں پہلے جا کر جنتیوں کے لیے انتظام کریں گے۔
تخریج :
بخاري، کتاب الرقاق، باب فی الحوض، رقم : ۶۵۷۵۔ مسلم، کتاب الفضائل، باب اثبات حوض نبینا صلی الله علیه وسلم، رقم : ۲۲۹۰۔