معجم صغیر للطبرانی - حدیث 816

كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أَبِي الدَّمِيكِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا مُرْدًا بِيضًا مُكَحَّلِينَ أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ وَهُمْ عَلَى خَلْقِ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعَةِ أَذْرُعٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 816

جنت كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جنتی جنت میں ننگے بالوں والے، بغیر داڑھی کے سفید رنگ والے، سرمہ ڈالے ہوئے تینتیس سال کی عمر میں داخل ہوں گے۔ اور وہ آدم علیہ السلام کی پیدائش پر ستاسٹھ ہاتھ کے قد والے ہوں گے۔‘‘
تشریح : (۱) اہل جنت مذکورہ اوصاف سے متصف ہوں گے ایسی صورت حسن ودلکشی کی منتہیٰ ہے۔ (۲) جنتی آدم علیہ السلام کی شکل وصورت اور قد کاٹھ کے ہوں گے۔ (۳) یہ جو مشہور ہے کہ جنتیوں کو حسنِ یوسف علیہ السلام نصیب ہوگا کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔
تخریج : سنن ترمذي، کتاب صفة الجنة، باب سن اهل الجنة، رقم : ۲۵۴۵ قال الشیخ الالباني حسن۔ مسند احمد: ۲؍۳۴۳۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۳۹۹۔ (۱) اہل جنت مذکورہ اوصاف سے متصف ہوں گے ایسی صورت حسن ودلکشی کی منتہیٰ ہے۔ (۲) جنتی آدم علیہ السلام کی شکل وصورت اور قد کاٹھ کے ہوں گے۔ (۳) یہ جو مشہور ہے کہ جنتیوں کو حسنِ یوسف علیہ السلام نصیب ہوگا کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔