معجم صغیر للطبرانی - حدیث 814

كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَيُّوبَ السَّكُونِيُّ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَوْ أَذِنَ اللَّهُ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ فِي التِّجَارَةِ لَاتَّجَرُوا فِي الْبَزِّ وَالْعِطْرِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عَطَّافٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو رِفَاعَةَ عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ بْنِ مُوسَى بْنِ الْفُرَاتِ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَزْوَاجَ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُغَنِّينَ أَزْوَاجَهُنَّ بِأَحْسَنِ أَصْوَاتٍ سَمِعَهَا أَحَدٌ قَطُّ إِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ: نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانُ أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامٍ يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانٍ وَإِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا يُمِتْنَهْ نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا مُحَمَّدٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 814

جنت كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر جنتیوں کو اللہ تعالیٰ تجارت کی اجازت دے دے تو وہ کپڑوں اور عطریات کی تجارت کرنے لگیں گے۔ ‘‘ سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اہل جنت کی بیویاں اپنے خاوندوں کو ایسی خوبصورت آوازوں میں گانے سنائیں گی کہ کسی نے بھی کبھی ایسی آوازیں نہ سنی ہوں گی۔ ان کے گانوں میں سے ایک گانا یہ ہو گا۔ نَحْنُ الْخَیِّرَاتُ الْحِسَانُ اَزْوَاجُ قَوْمٍ کِرَامٍ یَنْظُرْنَ بِقُرَّۃِ اَعْیَانَِ ’’ہم بہترین اور خوبصورت ہیں۔ ہم معزز لوگوں کی بیویاں ہے۔ ہم ٹھنڈی آنکھوں سے انہیں دیکھتی ہیں۔‘‘ نیز وہ یہ گانے بھی ان کو سناتی ہیں۔ نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا یُمِتْنَهُ نَحْنُ الْاٰمِنَاتُ فَلَا یَخَفْنَهُ نَحْنُ الْمُقِیْمَاتُ فَلَا یَظْعَنَّ ’’ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں ہمیں اس سے موت نہیں آئے گی ہم امن والی ہیں جو نہیں ڈریں گی۔ ہم یہاں ہمیشہ رہیں تو ہم وہ ہیں جو کوچ نہیں کریں گی۔‘‘
تشریح : جنت میں جہاں دیگر بے شمار اور انمول انعامات ہوں گے وہاں مومنوں کو ایسی پاکباز، نفیسہ بیویاں دی جائیں گی جو انتہائی سریلی آواز کی مالک ہوں گی اور اپنی سریلی اور دلکش آواز سے گیت گا کر جنتیوں کو محظوظ بھی کریں گی۔
تخریج : سلسلة الضعیفة، رقم : ۳۸۹۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۴۱۶۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۳۷۴۹۔ معجم الاوسط، رقم : ۴۹۱۷۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۴۱۹۔ جنت میں جہاں دیگر بے شمار اور انمول انعامات ہوں گے وہاں مومنوں کو ایسی پاکباز، نفیسہ بیویاں دی جائیں گی جو انتہائی سریلی آواز کی مالک ہوں گی اور اپنی سریلی اور دلکش آواز سے گیت گا کر جنتیوں کو محظوظ بھی کریں گی۔