معجم صغیر للطبرانی - حدیث 813

كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الدَّقِيقِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْجَنَّةَ سَأَلَ عَنْ أَبَوَيْهِ وَزَوْجَتِهِ وَوَلَدِهِ فَيُقَالُ لَهُ: إِنَّهُمْ لَمْ يَبْلُغُوا دَرَجَتَكَ وَعَمَلَكَ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ قَدْ عَمِلْتُ لِي وَلَهُمْ فَيُؤْمَرُ بِإِلْحَاقِهِمْ " وَتَلَا ابْنُ عَبَّاسٍ: ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ﴾ [الطور: 21] الْآيَةَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا شَرِيكٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ غَزْوَانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 813

جنت كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن جب کوئی آدمی جنت میں جائے گا تو اپنے والدین اور بیوی بچوں کے متعلق پوچھے گا تو اسے کہا جائے گا وہ تیرے درجے اور عمل کو نہیں پہنچ سکے تو وہ کہے گا اے میرے اللہ! میں نے اپنے لئے بھی اور ان کے لیے بھی عمل کیا تھا تو حکم ہو گا کہ انہیں بھی اس سے ملا دو پھر ابن عباس نے یہ آیت پڑھی۔ ﴿ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ ﴾ ’’اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی اس میں ان کی پیروکار ہوئی تو ہم ان کو بھی ان ایمان والوں سے ملا دیں گے۔‘‘
تخریج : سلسلة الضعیفة، رقم : ۲۶۰۲ قال الشیخ الالباني موضوع۔ معجم طبراني کبیر: ۱۱؍۴۴۰، رقم: ۱۲۲۴۸۔