معجم صغیر للطبرانی - حدیث 811

كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ بَابٌ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَهْمَزْدَ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ أَبُو الْأَشْعَثِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ غَالِبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَزَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ " سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ غَالِبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 811

جنت كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی علیہ السلام کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’جنت میں صرف مومن ہی جائے گا اور اللہ تعالیٰ اس دین کی مدد کسی فاسق، فاجرسے بھی لے لیتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) جنت میں اہل ایمان ہی داخل ہوں گے۔ تورات وانجیل کی تنسیخ کے بعد کوئی یہودی عیسائی، مشرک اور کافر جنت کا حقدار نہیں ہوسکتا۔ دخول جنت کے لیے عقیدہ توحید ورسالت اور ارکانِ اسلام کا اہتمام شرط اوّل ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ﴿وَ مَنْ یَّکْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهٗ وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾ (المائدة: ۵) ’’یعنی ایمان سے محروم آدمی قیامت کی کامیابی سے بھی محروم رہے گا۔‘‘ (۲) فاسق وفاجر دین کے لیے مفید ہو تو ہوسکتے ہیں لیکن ان کا فسق وفجور انہیں انعامات الٰہیہ سے محروم رکھتا ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب المغازي، باب غزوة خیبر، رقم : ۴۲۰۴۔ مسلم، کتاب الایمان، باب غلظ تحریم قتل الانسان، رقم : ۱۱۱۔ (۱) جنت میں اہل ایمان ہی داخل ہوں گے۔ تورات وانجیل کی تنسیخ کے بعد کوئی یہودی عیسائی، مشرک اور کافر جنت کا حقدار نہیں ہوسکتا۔ دخول جنت کے لیے عقیدہ توحید ورسالت اور ارکانِ اسلام کا اہتمام شرط اوّل ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ﴿وَ مَنْ یَّکْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهٗ وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾ (المائدة: ۵) ’’یعنی ایمان سے محروم آدمی قیامت کی کامیابی سے بھی محروم رہے گا۔‘‘ (۲) فاسق وفاجر دین کے لیے مفید ہو تو ہوسکتے ہیں لیکن ان کا فسق وفجور انہیں انعامات الٰہیہ سے محروم رکھتا ہے۔