معجم صغیر للطبرانی - حدیث 800

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِئُ الْوَاسِطِيُّ، إِمَامُ مَسْجِدِ جَامِعِهَا حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي الْعَاصِ ثَلَاثِينَ رَجُلًا اتَّخَذُوا دِينَ اللَّهِ دَغَلًا وَمَالَ اللَّهِ دُوَلًا وَعِبَادَ اللَّهِ خَوَلًا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا صَالِحٌ تَفَرَّدَ بِهِ زَحْمَوَيْهِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 800

فتن كا بيان باب سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب بنو ابو العاص تیس افراد تک پہنچ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے دین کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیں گے اور اللہ تعالیٰ کے مال کو وہ اپنی دولت سمجھیں گے اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کو وہ اپنے نوکر جا کر خیال کریں گے۔‘‘
تشریح : (۱) یہ روایت سنداً کمزور ہے تاہم شواہد اور متابعات کی بنا پر صحیح ہے۔ (۲) اس حدیث میں تین کام کرنے والوں کے لیے وعید ہے۔ (۱) اللہ کے دین کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینا۔ (۳) صدقات و عطیات کے مال کو اپنا سمجھنا۔ (۴) اللہ کے آزاد بندوں کو اپنا نوکر چاکر خیال کرنا اور ان کی تذلیل و تحقیر کرنا۔
تخریج : مسند احمد: ۳؍۸۰۔ مستدرك حاکم: ۴؍۵۲۷، رقم : ۸۴۷۹۔ مسند ابي یعلی، رقم : ۶۵۲۳۔ معجم الاوسط، رقم : ۷۷۸۵۔ سلسلة صحیحة، رقم : ۷۴۴ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) یہ روایت سنداً کمزور ہے تاہم شواہد اور متابعات کی بنا پر صحیح ہے۔ (۲) اس حدیث میں تین کام کرنے والوں کے لیے وعید ہے۔ (۱) اللہ کے دین کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینا۔ (۳) صدقات و عطیات کے مال کو اپنا سمجھنا۔ (۴) اللہ کے آزاد بندوں کو اپنا نوکر چاکر خیال کرنا اور ان کی تذلیل و تحقیر کرنا۔