معجم صغیر للطبرانی - حدیث 797

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الطَّائِيُّ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ النَّصْرِيِّ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تَذْهَبُ هَذِهِ الْأُمَّةُ حَتَّى يَخْرُجَ فِيهَا (مِنْهَا) ثَلَاثُونَ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ، كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا سُوَيْدٌ تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ حَلِيٍّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 797

فتن كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ امت دنیا سے نہیں جائے گی جب تک اس میں تیس دجال اور کذاب نہ نکلیں گے۔ہر ایک ان میں سے یہ کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔‘‘
تشریح : (۱) نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری رسول اور خاتم النّبیین ہیں۔ آپ کے بعد نبوت ورسالت کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔ لہٰذا ہر شخص پر آپ کی رسالت کی تصدیق کرنا اور آپ کو آخری نبی تسلیم کرنا لازم اور صحت اسلام کی شرط ہے۔ (۲) عہد رسالت سے لے کر تاقیامت نبوت ورسالت کا دعویٰ کرنا دجل، فریب اور دھوکا ہے اور ایسا شخص قابل گردن زدنی ہے۔ (۳) عہد رسالت ہی میں کچھ جھوٹ مدعیانِ نبوت نے نبوت کا دعویٰ کیا اور قیامت تک تیس مکار، فریبی اور دجال اس جھوٹے دعویٰ کا اقرار کریں گے۔ (۴) ہر داعی نبوت جھوٹا اور دجال ہے جس کی بات کو درخور اعتنا اور اس کے دلائل وبراہین کو پرکاہ کی حیثیت نہیں دینی چاہیے۔ (۵) مرزا غلام احمد قادیانی جھوٹا ودغا باز اور مکار تھا۔ اسے نبی تسلیم کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج اور کذابین ہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب الفتن، باب خروج النار۔ مسلم، کتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتی یمر الرجل، رقم : ۱۵۷۔ (۱) نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری رسول اور خاتم النّبیین ہیں۔ آپ کے بعد نبوت ورسالت کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔ لہٰذا ہر شخص پر آپ کی رسالت کی تصدیق کرنا اور آپ کو آخری نبی تسلیم کرنا لازم اور صحت اسلام کی شرط ہے۔ (۲) عہد رسالت سے لے کر تاقیامت نبوت ورسالت کا دعویٰ کرنا دجل، فریب اور دھوکا ہے اور ایسا شخص قابل گردن زدنی ہے۔ (۳) عہد رسالت ہی میں کچھ جھوٹ مدعیانِ نبوت نے نبوت کا دعویٰ کیا اور قیامت تک تیس مکار، فریبی اور دجال اس جھوٹے دعویٰ کا اقرار کریں گے۔ (۴) ہر داعی نبوت جھوٹا اور دجال ہے جس کی بات کو درخور اعتنا اور اس کے دلائل وبراہین کو پرکاہ کی حیثیت نہیں دینی چاہیے۔ (۵) مرزا غلام احمد قادیانی جھوٹا ودغا باز اور مکار تھا۔ اسے نبی تسلیم کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج اور کذابین ہیں۔