معجم صغیر للطبرانی - حدیث 791

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَسْكَرِيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْفُرَاتُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((الْعَمَلُ فِي الْهَرْجِ وَالْفِتْنَةِ كَالْهِجْرَةِ إِلَيَّ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْفُرَاتِ إِلَّا أَيُّوبُ وَلَا رَوَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا الْفُرَاتُ وَسَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 791

فتن كا بيان باب سیّدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سخت جنگ وقتال اور فتنے میں نیکی کرنا اس طرح ہو گا جس طرح میری طرف ہجرت کر کے آنے کا ثواب ہوتا ہے۔‘‘
تشریح : فتنوں کے دور میں عبادت کی بڑی فضیلت ہے۔ کیونکہ فتنوں کے دور میں اکثریت فتنوں میں ملوث ہوجاتی اور عبادات کی غفلت سے دوچار ہوجاتی ہے لہٰذا فتنوں میں عبادات میں انہماک ویکسوئی کا باعث ایمان میں کمال ہے اور ایسے شخص کو ہجرت مدینہ کے برابر ثواب حاصل ہوگا۔
تخریج : مسلم، کتاب الفتن، باب فضل العبادة، رقم : ۲۹۴۸۔ سنن ترمذي، کتاب الفتن، باب الهرج والعبادة فیه ، رقم : ۲۲۰۱۔ سنن ابن ماجة، رقم : ۳۹۸۵۔ فتنوں کے دور میں عبادت کی بڑی فضیلت ہے۔ کیونکہ فتنوں کے دور میں اکثریت فتنوں میں ملوث ہوجاتی اور عبادات کی غفلت سے دوچار ہوجاتی ہے لہٰذا فتنوں میں عبادات میں انہماک ویکسوئی کا باعث ایمان میں کمال ہے اور ایسے شخص کو ہجرت مدینہ کے برابر ثواب حاصل ہوگا۔