معجم صغیر للطبرانی - حدیث 790

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَزْرَقِ الْأَنْطَاكِيُّ، بِأَنْطَاكِيَةَ حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ انْتِفَاخُ الْأَهِلَّةِ وَأَنْ يُرَى الْهِلَالُ لِلَيْلَةٍ فَيُقَالُ: هُوَ ابْنُ لَيْلَتَيْنِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْعَلَاءِ إِلَّا شُعَيْبٌ، تَفَرَّدَ بِهِ مُبَشِّرٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 790

فتن كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قرب قیامت کی یہ نشانی ہے کہ چاند پھول جائیں گے اور ایک رات کا چاند دیکھ کر اسے دو رات کا کہا جائے گا۔‘‘
تشریح : (۱) قیامت کی بے شمار علامات کتاب و سنت میں مذکور ہیں جن میں سے کچھ کا ظہور ہو چکا اور بعض ابھی باقی ہیں۔ (۲) ایک علامت اس حدیث میں درج ہے جس کا مشاہدہ ہم آج موجودہ دور میں کر رہے ہیں کہ پہلی رات کا چاند اپنے سائز کے اعتبار سے دوسری رات کا معلوم ہوتا ہے۔
تخریج : صحیح الجامع، رقم : ۵۸۹۸۔ سلسلة صحیحة، رقم : ۲۲۹۲۔ مجمع الزوائد: ۳؍۱۴۶۔ (۱) قیامت کی بے شمار علامات کتاب و سنت میں مذکور ہیں جن میں سے کچھ کا ظہور ہو چکا اور بعض ابھی باقی ہیں۔ (۲) ایک علامت اس حدیث میں درج ہے جس کا مشاہدہ ہم آج موجودہ دور میں کر رہے ہیں کہ پہلی رات کا چاند اپنے سائز کے اعتبار سے دوسری رات کا معلوم ہوتا ہے۔