معجم صغیر للطبرانی - حدیث 786

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ أَحْمَدَ الشُّونِيزِيُّ الْفَرَائِضِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ: " يَجِيءُ مِنْ هَا هُنَا، لَا بَلْ: مِنْ هَا هُنَا " وَأَوْمَأَ نَحْوَ الْمَشْرِقِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا عَمْرٌو

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 786

فتن كا بيان باب سیّدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا: ’’وہ یہاں سے آئے گا اور آپ نے مشرق کی سمت اشارہ کیا۔‘‘
تشریح : (۱) مذکورہ روایت کمزور ہے تاہم خروج دجال اور اس کا مشرق کی سمت سے ظاہر ہونا صحیح روایات سے ثابت ہے۔ (۲) دجال قرب قیامت کے فتنوں میں سے سب سے بڑا فتنہ ہے جو ہر حال میں منصہ شہود پر ظاہر ہوگا۔ لہٰذا ہر مسلمان کو اس کے شر انگیز فتنہ سے بچاؤ کی دعا کرنی چاہیے۔ (۳) دجال کا ظہور مشرق سے ہوگا لیکن اس کے مقام کے تعین اور دجال کو مخفی رکھا گیا ہے۔ (۴) سائنسی ایجادات ایسی چیزوں کا کھوج لگانے سے قاصر ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مخفی رکھا ہے۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۶۳۷۹۔ مجمع الزوائد: ۷؍۳۳۹۔ اسناده ضعیف۔ (۱) مذکورہ روایت کمزور ہے تاہم خروج دجال اور اس کا مشرق کی سمت سے ظاہر ہونا صحیح روایات سے ثابت ہے۔ (۲) دجال قرب قیامت کے فتنوں میں سے سب سے بڑا فتنہ ہے جو ہر حال میں منصہ شہود پر ظاہر ہوگا۔ لہٰذا ہر مسلمان کو اس کے شر انگیز فتنہ سے بچاؤ کی دعا کرنی چاہیے۔ (۳) دجال کا ظہور مشرق سے ہوگا لیکن اس کے مقام کے تعین اور دجال کو مخفی رکھا گیا ہے۔ (۴) سائنسی ایجادات ایسی چیزوں کا کھوج لگانے سے قاصر ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مخفی رکھا ہے۔