كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، بِمَكَّةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ عَقِيلٍ الْجَعْدِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَاصِمٍ الْعَدَوِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((يَا كَعْبُ أَعَاذَكَ اللَّهُ مِنْ أُمَرَاءَ يَكُونُونَ بَعْدِي)) قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: ((مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَنْ يَرِدَ عَلَى الْحَوْضِ وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَذَاكَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَسَيَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لَحْمٌ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ وَكُلُّ لَحْمٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ النَّاسُ غَادِيَانِ فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُوبِقُهَا وَفَادٍ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا وَالصَّلَاةُ بُرْهَانٌ وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ النَّارَ الْمَاءُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَقِيلٌ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ
فتن كا بيان
باب
سیّدنا کعب بن عجرہ انصاری کرتے ہیں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے کعب! اللہ تجھے ان امراء سے محفوظ رکھے جو میرے بعد ہوں گے۔‘‘ میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیا بات ہے ؟آپ نے فرمایا: ’’جو ان پر داخل ہوا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم میں ان سے تعاون کیا تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ میں اس سے ہوں اور وہ میرے پاس حوض پر بھی نہ آئے گا اور جوان کے پاس نہ گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق بھی نہ کی اور ان کے ظلم میں ان سے تعاون بھی نہ کیا تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور حوض پر بھی وہ میرے پاس آئے گا۔ جنت میں وہ گوشت نہیں جائے جو حرام سے پلا ہوا ہو اور جو گوشت بھی حرام سے پلا ہوا ہو آگ اس کی زیادہ مستحق ہو گی لوگ صبح باہر جاتے ہیں تو کوئی اپنی جان کو بیچ دیتا ہے تو وہ اسے ہلاک کر دیتا ہے اور کوئی آدمی اسے فدیہ دے کر چھوڑا لاتا ہے تو یہ اس کو جہنم سے آزاد کرنے والا ہے۔ نماز دلیل و برہان ہے اور روزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہ کو بجھا دیتا ہے جیسے آگ کو پانی بجھا دیتا ہے۔‘‘
تشریح :
دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۴۳۰۔
تخریج :
تقدم تخریجه: ۴۳۰۔
دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۴۳۰۔