معجم صغیر للطبرانی - حدیث 782

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ الْمَوْصِلِيُّ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَبْدَةَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، وَثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَتِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ حَيَّيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ وَكَانَتْ بَيْنَهُمَا عَدَاوَةٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ ذَلِكَ فَأَلَّفَ اللَّهُ بَيْنَهُمْ فَبَيْنَمَا هُمْ قُعُودٌ فِي مَجْلِسٍ لَهُمْ إِذْ تَمَثَّلَ رَجُلٌ مِنَ الْأَوْسِ بِبَيْتِ شِعْرٍ فِيهِ هِجَاءٌ لِلْخَزْرَجِ وَتَمَثَّلَ رَجُلٌ مِنَ الْخَزْرَجِ بِبَيْتِ شِعْرٍ فِيهِ هِجَاءٌ لِلْأَوْسِ فَلَمْ يَزَالُوا هَذَا يَتَمَثَّلُ بِبَيْتٍ وَهَذَا يَتَمَثَّلُ بِبَيْتٍ حَتَّى وَثَبَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ وَأَخَذُوا أَسْلِحَتَهُمْ وَانْطَلَقُوا لِلْقِتَالِ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْي فَجَاءَ مُسْرِعًا قَدْ حَسَرَ عَنْ سَاقَيْهِ فَلَمَّا رَآهُمْ نَادَاهُمْ: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ﴾ [آل عمران: 102] حَتَّى فَرَغَ مِنَ الْآيَاتِ فَوَحَّشُوا بِأَسْلِحَتِهِمْ فَرَمَوْا بِهَا وَاعْتَنَقَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا يَبْكُونَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ وَحُمَيْدٍ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ عَبْدَةَ تَفَرَّدَ بِهِ غَسَّانُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 782

فتن كا بيان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔اوس اور خزرج دو قبیلے انصار کے تھے ان میں جاہلیت کے دور سے عداوت تھی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو یہ دشمنی ان سے چلی گئی اور اللہ نے ان میں الفت ڈال دی، ایک دفعہ وہ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اوس کے ایک آدمی نے ایک شعر کہا جس میں خزرج کی توہین تھی اور خزرج کے ایک آدمی نے اسی طرح شعر کہا جس میں اوس کی توہین تھی تو اس طرح شعروں کی مثالیں بیان کرتے رہے یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے پر کود پڑے پھر انہوں نے ہتھیار لے لیے اور جنگ کے لیے باہر نکل آئے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی اور وحی بھی آپ پر نازل ہو گئی۔ تو آپ جلدی سے نکلے حالانکہ آپ کی پنڈلیاں ابھی ننگی تھیں پھر آپ نے انہیں دیکھا تو بلایا۔ ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ﴾ ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق اور مسلمان ہو کر ہی تم مرو۔‘‘ جب آیات پڑھ کر فارغ ہوئے تو انہوں نے ہتھیار اتار دئیے اور ایک دوسرے سے روتے ہوئے گلے مل گئے۔
تخریج : معجم طبراني کبیر: ۱۲؍۱۲۶۔ مجمع الزوائد: ۸؍۸۰ قال الهیثمي فیه غسان بن الربیع وهو ضعیف۔