معجم صغیر للطبرانی - حدیث 768

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَمَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ الْفَقِيهُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، حَدَّثَنَا فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَيَبِيتَنَّ قَوْمٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى طَعَامٍ وَشَرَابٍ وَلَهْوٍ وَيُصْبِحُوا قَدْ مُسِخُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا فَرْقَدٌ وَلَا عَنْ فَرْقَدٍ إِلَّا جَعْفَرٌ وَلَا عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 768

فتن كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی علیہ السلام نے فرمایا: ’’اس امت میں سے کچھ لوگ رات کو کھانے پینے اور کھیل تماشے پر گزاریں گے۔ جب صبح کریں گے تو ان کی شکلیں بندروں اور خنزیروں جیسی ہوگی۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا خسف و مسخ علامات قیامت میں سے ہیں۔ (۲) گناہوں کے انسانی زندگی پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ (۳) احکامِ شرع کی خلاف ورزی کا انجام دنیا وآخرت دونوں جگہ بھیانک ہے۔
تخریج : سلسلة صحیحة، رقم : ۱۶۰۴ قال الشیخ الالباني حسن۔ مجمع الزوائد: ۸؍۱۰۔ (۱) معلوم ہوا خسف و مسخ علامات قیامت میں سے ہیں۔ (۲) گناہوں کے انسانی زندگی پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ (۳) احکامِ شرع کی خلاف ورزی کا انجام دنیا وآخرت دونوں جگہ بھیانک ہے۔