كِتَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ قَيْسٍ الرَّحْبِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ خَمْسَةٍ: عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ وَشَبَابِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ وَفِيمَ أُنْفِقَهُ وَعَنْ مَا عَمِلَ فِيمَا عَلِمَ " لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ
قيامت كا بيان
باب
سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن کسی آدمی کے قد م اس وقت تک اپنی جگہ سے حرکت نہیں کر سکیں گے جب تک اس سے پانچ چیزوں سے متعلق نہ پوچھا جائے۔عمر کے متعلق کہ کہاں فنا کی؟ اپنی جوانی کہاں بوسیدہ کی؟ مال کہاں سے کمایا؟ اور کہاں خرچ کیا؟ او رجو کچھ جانتا تھا س کے مطابق کیا عمل کیا؟‘‘
تخریج : الضعیفه، رقم : ۱۹۲۲۔ سنن ترمذي، کتاب صفة القیامة، باب فی القیامة، رقم : ۲۴۱۶، ۲۴۱۷ مسند ابي یعلی: ۵۲۷۱۔