معجم صغیر للطبرانی - حدیث 752

كِتَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْمُعَدِّلُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: " ﴿يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ﴾ [الأنعام: 158] قَالَ: ((طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْعَلَاءِ إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 752

قيامت كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ﴿یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیَاتِ رَبِّكَ﴾ (الانعام:۱۵۶) کے متعلق فرمایا: ’’اس سے مراد مغرب سے سورج کا طلوع ہونا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا قیامت کی بڑی نشانی ہے جب لوگ سورج کو مغرب سے طلوع ہوتا دیکھیں گے تو تمام لوگ ایمان لے آئیں گے۔ لیکن اس وقت ایمان سود مند نہ ہوگا۔ (۲) مغرب سے سورج طلوع ہونے کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا اور اس کے بعد کسی کا ایمان اور توبہ فائدہ مند نہ ہوگی۔
تخریج : مسلم، کتاب التوبة، باب قبول التوبة، رقم : ۲۷۵۹۔ سنن ترمذي، کتاب تفسیر القرآن، باب سورة الانعام، رقم : ۳۰۷۱۔ (۱) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا قیامت کی بڑی نشانی ہے جب لوگ سورج کو مغرب سے طلوع ہوتا دیکھیں گے تو تمام لوگ ایمان لے آئیں گے۔ لیکن اس وقت ایمان سود مند نہ ہوگا۔ (۲) مغرب سے سورج طلوع ہونے کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا اور اس کے بعد کسی کا ایمان اور توبہ فائدہ مند نہ ہوگی۔