معجم صغیر للطبرانی - حدیث 741

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 741

ادب كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دل کو وسیع کرو تو تمہارے لیے بھی وسعت اور فیاضی سے کام لیا جائے گا۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں دل کھول کر خرچ کرنے اور فیاضی اختیار کرنے کی ترغیب ہے کہ سخاوت سے مال وزر میں ہمیشہ اضافہ ہی ہوتا ہے۔ خرچ کرنے سے مال میں کمی واقع نہیں ہوتی۔
تخریج : مسند احمد: ۱؍۲۴۸۔ صحیح الجامع، رقم : ۹۸۲۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۱۷۴۹۔ سلسلة صحیحة، رقم : ۱۴۵۶۔ اس حدیث میں دل کھول کر خرچ کرنے اور فیاضی اختیار کرنے کی ترغیب ہے کہ سخاوت سے مال وزر میں ہمیشہ اضافہ ہی ہوتا ہے۔ خرچ کرنے سے مال میں کمی واقع نہیں ہوتی۔