معجم صغیر للطبرانی - حدیث 740

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْعَابِدُ سَنْدِيلَةُ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((خَمِّرُوا آنِيَتَكُمْ وَأَوْكُوا أَسْقِيَتَكُمْ وَأَجِيفُوا أَبْوَابَكُمْ وَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا مُجَافًا وَلَا يَكْشِفُ غِطَاءً وَلَا يَحُلُّ وِكَاءً وَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ بَيْتَهُمْ فِي النَّارِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَائِدِ الْأَعْمَشِ إِلَّا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 740

ادب كا بيان باب سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھا کرو اور اپنی مشکوں کا منہ بند کر کے رکھو اور اپنا دروازہ بند کرو اور چراغ بجھادو کیونکہ شیطان بند کیا ہوا دروازہ نہیں کھولتا اور نہ ہی مشک کا تسمہ کھولتا ہے اور ایک چوہیا گھر والوں سمیت اُن کا گھر جلا دیتی ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں دنیا وآخرت کے مصالح کو جامع من جملہ خیر وبرکت کا بیان ہے اور آپ نے اس حدیث میں ان آداب کا حکم دیا ہے جو شیطان کی ایذا سے بچاؤ کا باعث ہیں اور ان اسباب کو اللہ نے شیطان سے سلامتی کا ذریعہ بنایا ہے۔ چنانچہ جب یہ اسباب موجود ہوں تو شیطان نہ برتن الٹا سکتا ہے نہ مشکیزہ کھول سکتا ہے نہ دروازہ کھول سکتا ہے اور نہ بچوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ( شرح النووي: ۱۳؍۱۸۵)
تخریج : بخاري، کتاب بدء الخلق، باب خمس من الدواب۔ سنن ابي داود، رقم: ۳۷۳۳۔ سنن ترمذي، رقم : ۲۸۵۷۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۶۰۔ اس حدیث میں دنیا وآخرت کے مصالح کو جامع من جملہ خیر وبرکت کا بیان ہے اور آپ نے اس حدیث میں ان آداب کا حکم دیا ہے جو شیطان کی ایذا سے بچاؤ کا باعث ہیں اور ان اسباب کو اللہ نے شیطان سے سلامتی کا ذریعہ بنایا ہے۔ چنانچہ جب یہ اسباب موجود ہوں تو شیطان نہ برتن الٹا سکتا ہے نہ مشکیزہ کھول سکتا ہے نہ دروازہ کھول سکتا ہے اور نہ بچوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ( شرح النووي: ۱۳؍۱۸۵)