معجم صغیر للطبرانی - حدیث 734

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكِلَابِيُّ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ الْقَاضِي، عَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ الرِّيَاحِيِّ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " نَهَى عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَالْحَدِيثِ بَعْدَهَا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَوَّارٍ الْقَاضِي إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 734

ادب كا بيان باب سیّدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء سے پہلے سونے سے اور عشاء کے بعد باتیں کرنے سے منع فرمایا۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ مغرب کے بعد قبل از نماز عشاء سونا مکروہ ہے۔ کیونکہ اس وقت نیند کرنے سے نماز عشاء کے چھوٹ جانے کا خدشہ ہے اور عشاء کے بعد دنیاوی باتیں کرنا مکروہ ہے۔ کیونکہ عشاء کے بعد تا دیر گپیں ہانکنے، فضول گفتگو اور بے تکی بحث سے نماز فجر باجماعت چھوٹنے کا ڈر ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر عشاء کے بعد دنیاوی گفتگو کو مکروہ قرار دیا گیا ہے۔ (۲) عشاء کے بعد دینی مسائل پر بحث کرنا، وعظ ونصیحت وغیرہ جائز ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب مواقیت الصلاة، باب ما یکره من النوم قبل العشاء، رقم : ۵۶۸۔ سنن ترمذي، کتاب الصلاة، باب کراهیة النوم قبل العشاء، رقم : ۱۶۸۔ سنن ابن ماجة، رقم:رقم: ۷۱۰۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ مغرب کے بعد قبل از نماز عشاء سونا مکروہ ہے۔ کیونکہ اس وقت نیند کرنے سے نماز عشاء کے چھوٹ جانے کا خدشہ ہے اور عشاء کے بعد دنیاوی باتیں کرنا مکروہ ہے۔ کیونکہ عشاء کے بعد تا دیر گپیں ہانکنے، فضول گفتگو اور بے تکی بحث سے نماز فجر باجماعت چھوٹنے کا ڈر ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر عشاء کے بعد دنیاوی گفتگو کو مکروہ قرار دیا گیا ہے۔ (۲) عشاء کے بعد دینی مسائل پر بحث کرنا، وعظ ونصیحت وغیرہ جائز ہے۔