معجم صغیر للطبرانی - حدیث 723

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ الْفَرَائِضِيُّ أَبُو غَسَّانَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَمَنْ أَبْطَأَ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ وَمَنْ نَزَلَ مَعَ قَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِمْ وَمَنْ دَخَلَ دَارَ قَوْمٍ فَلْيَجْلِسْ حَيْثُ أَمَرُوهُ فَإِنَّ الْقَوْمَ أَعْلَمُ بِعَوْرَةِ دَارِهِمْ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 723

ادب كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کو اللہ تعالیٰ نعمت کا لباس پہنا دے تو وہ کثرت سے ’’ الحمد للّٰه‘‘ کہے اور جس کے گناہ زیادہ ہو جائیں تو وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے۔اور جس کا رزق تنگ ہو جائے تو وہ ’’ لا حول ولا قوة الا باللّٰه‘‘ کثرت سے پڑھے اور جو شخص قوم کسی کے مہمان ٹھہرا ہو تو وہ ان کی مرضی کے بغیر روزہ نہ رکھے۔ اور جو شخص کسی کے گھر میں چلا گیا تو وہ وہاں پر ہی بیٹھے جہاں وہ اسے بٹھائیں کیونکہ لوگ اپنے گھر کے پردے کو خود ہی بہتر جانتے ہیں۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۶۵۵۵۔ مجمع الزوائد: ۸؍۱۷۹ اسناده ضعیف۔