معجم صغیر للطبرانی - حدیث 722

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرَانَ الدِّرْهَمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا لَعَنَ الرِّيحَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تَلْعَنْهَا؛ فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ وَإِنَّ مَنْ لَعَنَ شَيْئًا لَيْسَ لَهُ بِأَهْلٍ رَجَعَتِ اللَّعْنَةُ إِلَيْهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَبَانُ وَلَا عَنْ أَبَانَ إِلَّا بِشْرٌ تَفَرَّدَ بِهِ زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 722

ادب كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوا کو لعنت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس کو لعنت نہ کرو کیونکہ یہ تو اللہ کی طرف سے محکوم ہے اور جو شخص کسی ایسی چیز کو لعنت کرے جو اس کی اہل نہ ہو تو وہ لعنت اس لعنت کرنے والے کی طرف واپس آجاتی ہے۔‘‘
تشریح : تیز ہوا اور آندھی کو لعن طعن کرنا مکروہ فعل ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی پابند ہے۔ اور مامور بہ چیز کو لعنت کرنا جائز نہیں۔ اسی طرح بارش اور بادلوں وغیرہ کو ملعون کرنا بھی ناجائز ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الادب، باب فی اللعن، رقم : ۴۹۰۸ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ترمذي، کتاب البر والصلة، باب اللعنة، رقم : ۱۹۷۸۔ تیز ہوا اور آندھی کو لعن طعن کرنا مکروہ فعل ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی پابند ہے۔ اور مامور بہ چیز کو لعنت کرنا جائز نہیں۔ اسی طرح بارش اور بادلوں وغیرہ کو ملعون کرنا بھی ناجائز ہے۔