معجم صغیر للطبرانی - حدیث 716

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْسٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْحَنَّاطُ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثٌ هُنَّ حَقٌّ: لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهُ عَبْدًا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ وَلَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا إِلَّا حُشِرَ مَعَهُمْ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا ابْنُ عُيَيْنَةَ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 716

ادب كا بيان باب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین باتیں برحق ہیں۔ (۱) جس شخص کا دین میں کوئی حصہ نہیں اللہ تعالیٰ اس کو اس شخص کی طرح نہیں کرے جس کا اسلام میں حصہ ہو۔ (۲)اور جس کو اللہ تعالیٰ اپنا دوست بنا لے اس کو کسی دوسرے کے حوالے نہیں کرتا۔ (۳) جو شخص جن لوگوں سے بھی محبت کرتا ہے اس کا حشر قیامت کے روز انہیں کے ساتھ ہو گا۔‘‘
تشریح : (۱) اللہ رب العزت کا فرمان ﴿افنجعل المسلمین کالمجرمین﴾ یعنی کیا ہم مسلمین کے ساتھ مجرمین جیسا سلوک کریں گے۔‘‘ گو یہ امر محال ہے کہ بارگاہِ الٰہیہ میں مشرک و موحد اور کافر و مسلم کے ساتھ ایک جیسا رویہ اپنایا جائے۔ (۲) جس کو اللہ رب العزت اپنا دوست بنا لیں اسے کسی دوسرے کی ولایت کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ (۳) آدمی دنیا میں جن سے محبت کرتا ہو گا روزِ محشر اس کا حشر بھی انہیں کے ساتھ ہو لہٰذا ہر آدمی کو دوستوں کے انتخاب میں احتیاط کرنی چاہیے۔
تخریج : صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۳۰۳۷ قال الشیخ الالباني صحیح لغیره ۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۲۸۰۔ (۱) اللہ رب العزت کا فرمان ﴿افنجعل المسلمین کالمجرمین﴾ یعنی کیا ہم مسلمین کے ساتھ مجرمین جیسا سلوک کریں گے۔‘‘ گو یہ امر محال ہے کہ بارگاہِ الٰہیہ میں مشرک و موحد اور کافر و مسلم کے ساتھ ایک جیسا رویہ اپنایا جائے۔ (۲) جس کو اللہ رب العزت اپنا دوست بنا لیں اسے کسی دوسرے کی ولایت کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ (۳) آدمی دنیا میں جن سے محبت کرتا ہو گا روزِ محشر اس کا حشر بھی انہیں کے ساتھ ہو لہٰذا ہر آدمی کو دوستوں کے انتخاب میں احتیاط کرنی چاہیے۔