معجم صغیر للطبرانی - حدیث 710

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَصَّاصُ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ وَبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ وَبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا وَحَسُنَ خُلُقُهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا عِيسَى، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الْحُسَيْنِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 710

ادب كا بيان باب سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا ترک کر دیا اور مزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دیا اور اپنی خو اور عادت اچھی بنا لی تو میں اس کے لیے جنت کے گرد ایک مکان اور ایک جنت کے وسط میں اور ایک اس کی بلندی میں عطا کرنے کی ضمانت دیتا ہوں۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین افراد کو جنت کے مختلف مقامات کی بشارتیں دی ہیں۔ (۲) جس نے حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا ترک کیا اس کو جنت کے گرد جگہ کی ضمانت۔ (۳) جس نے مزاح میں بھی جھوٹ چھوڑ دیا اس کو جنت کے وسط میں گھر کی ضمانت۔ (۴) اور جس کا اخلاق اچھا ہوا اس کو جنت میں بلندی پر گھر کی ضمانت۔ (۴) معلوم ہوا اہل جنت اعمال کی بنا پر جنت میں مختلف درجات کے مالک بنیں گے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الادب، باب فی حسن الخل، رقم : ۴۸۰۰ قال الشیخ الالباني حسن۔ معجم طبراني کبیر: ۲۰؍۰۱۱۰ معجم الاوسط، رقم : ۵۳۲۸۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۱۳۹۔ (۱) اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین افراد کو جنت کے مختلف مقامات کی بشارتیں دی ہیں۔ (۲) جس نے حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا ترک کیا اس کو جنت کے گرد جگہ کی ضمانت۔ (۳) جس نے مزاح میں بھی جھوٹ چھوڑ دیا اس کو جنت کے وسط میں گھر کی ضمانت۔ (۴) اور جس کا اخلاق اچھا ہوا اس کو جنت میں بلندی پر گھر کی ضمانت۔ (۴) معلوم ہوا اہل جنت اعمال کی بنا پر جنت میں مختلف درجات کے مالک بنیں گے۔