معجم صغیر للطبرانی - حدیث 704

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ أَبُو الْقَاسِمِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَمَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَصْدُقُ وَيَتَحَرَّى الصِّدْقَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا وَلَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَكْذِبُ وَيَتَحَرَّى الْكَذِبَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَبِيبٌ وَالْمَشْهُورُ عَنْ شُعْبَةَ حَدِيثُ مَنْصُورٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 704

ادب كا بيان باب سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی سچ بولتا رہتا ہے اور سچائی کو تلاش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے پاس صدیق لکھ دیا جاتا ہے اور ایک آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو تلاش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے پاس جھوٹا لکھا جاتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) ہر مسلمان کے لیے سچ بولنا واجب ہے عام گفتگو، معاملات، لین دین میں ہمیشہ سچ کو اپنانا لازم ہے۔ (۲) سچائی کا اہتمام کرنے والا اور ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیق (بہت سچا) لکھا جاتا ہے اور سچ کا انجام جنت ہے۔ (۳) جھوٹ بولنا حرام ہے اور جھوٹ کا انجام ربّ تعالیٰ کی ناراضگی اور جہنم ہے۔ لہٰذا جھوٹ سے ہمیشہ احتراز کرنا چاہیے۔
تخریج : بخاري، کتاب الادب باب قول الله تعالٰی یایها الذین امنوا اتقوا الله، رقم : ۶۰۹۴۔ مسلم، کتاب البر والصلة، باب قبح الکذب، رقم : ۲۶۰۷۔ (۱) ہر مسلمان کے لیے سچ بولنا واجب ہے عام گفتگو، معاملات، لین دین میں ہمیشہ سچ کو اپنانا لازم ہے۔ (۲) سچائی کا اہتمام کرنے والا اور ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیق (بہت سچا) لکھا جاتا ہے اور سچ کا انجام جنت ہے۔ (۳) جھوٹ بولنا حرام ہے اور جھوٹ کا انجام ربّ تعالیٰ کی ناراضگی اور جہنم ہے۔ لہٰذا جھوٹ سے ہمیشہ احتراز کرنا چاہیے۔