معجم صغیر للطبرانی - حدیث 699

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لِلْآخَرِ: يَا شَاهَان شَاهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((اللَّهُ مَلِكُ الْمُلُوكِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ تَفَرَّدَ بِهِ آدَمُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 699

ادب كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ دوسرے کو کہہ رہا تھا اے بادشاہوں کے بادشاہ ! تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ملک الملوک یعنی بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔‘‘
تشریح : شہنشاہ (بادشاہوں کا بادشاہ) نام رکھنا یا اس لقب سے کسی کو پکارنا ناجائز ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص وصف ہے جس سے کسی شخص کو متصف کرنا حرام ہے اور ایسے نام اور لقب کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتے ہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب الادب، باب البغض الاسماء الى الله، رقم : ۶۲۰۶۔ مسلم، کتاب الاداب، باب تحریم الاسم، رقم : ۲۱۴۳۔ شہنشاہ (بادشاہوں کا بادشاہ) نام رکھنا یا اس لقب سے کسی کو پکارنا ناجائز ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص وصف ہے جس سے کسی شخص کو متصف کرنا حرام ہے اور ایسے نام اور لقب کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتے ہیں۔