معجم صغیر للطبرانی - حدیث 692

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ حَمْزَةَ الْمُقْرِئُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَأَنَّهَا ثَغَامَةٌ فَقَالَ: ((غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَاجْتَنِبُوا الْسَّوَادَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَجْلَحِ إِلَّا شَرِيكٌ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 692

ادب كا بيان باب سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ کے پاس ابو قحافہ کو لایا گیا اور ان کا سر اور داڑھی ثغامہ گھاس کی طرح تھی تو آپ نے فرمایا: ’’بڑھاپے کے رنگ کو بدل ڈالو اور سیاہ رنگ سے بچنا۔‘‘
تشریح : (۱) عورت اور مرد کا سفید بالوں کو زرد یا سرخ مہندی سے رنگنا جائز اور سیاہ مہندی سے رنگنا حرام ہے۔ البتہ سرخ اور سیاہ مہندی کو ملا کر کہ سیاہ رنگ غالب نہ ہو رنگنا افضل ہے۔ (۲) سفید بالوں کو مہندی نہ لگانے سے مہندی سے رنگنا افضل ہے۔
تخریج : مسلم، کتاب اللباس، باب استحباب خضاب الشیب، رقم : ۱۲۰۲۔ سنن ابي داود، کتاب الرجل، باب فی الخضاب، رقم : ۴۲۰۴۔ سنن نسائي، رقم: ۵۰۷۶۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۶۲۴۔ (۱) عورت اور مرد کا سفید بالوں کو زرد یا سرخ مہندی سے رنگنا جائز اور سیاہ مہندی سے رنگنا حرام ہے۔ البتہ سرخ اور سیاہ مہندی کو ملا کر کہ سیاہ رنگ غالب نہ ہو رنگنا افضل ہے۔ (۲) سفید بالوں کو مہندی نہ لگانے سے مہندی سے رنگنا افضل ہے۔