كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْحَضْرَمِيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الشُّحِّ: مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ وَقَرَّى الضَّيْفَ وَأَعْطَى فِي النَّوَائِبِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بِشْرٌ الدِّمَشْقِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا
ادب كا بيان
باب
سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزیں جس میں ہوں وہ بخل سے پاک ہوتا ہے ایک وہ شخص جو خوشدلی سے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہے دوسرا وہ جو مہمان نوازی کرے اور تیسرا وہ جو مصائب میں لوگوں کو عطیات دے۔‘‘
تخریج : معجم طبراني کبیر: ۴؍۱۸۸، رقم: ۴۰۹۶۔ مجمع الزوائد: ۳؍۶۸ قال الهیثمي فیه زکریا بن یحیٰی الوقار وهو ضعیف۔