معجم صغیر للطبرانی - حدیث 66

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُسَبِّحُ بْنُ حَاتِمٍ الْعُكْلِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ قَالَ: خَطَبَ الْمَأْمُونُ فَذَكَرَ الْحَيَاءَ فَأَكْثَرَ، ثُمَّ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكَرَةَ، وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْمَأْمُونِ إِلَّا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 66

ایمان کا بیان باب سیّدنا ابوبکرہ اور سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حیاء ایمان سے ہے اور ایمان جنت میں جائے گا اور فحش گوئی بداخلاقی ہے اور بداخلاقی آگ میں لے جائے گی۔‘‘
تشریح : (۱)اچھے اعمال کی طرح اچھے اخلاق بھی ایمان میں شامل ہیں۔ (۲) مؤمن کو اچھی عادتوں کا پابند اور بری عادات سے متنفر ہونا چاہیے۔ (۳) بد کلامی، فحش گوئی اور لڑائی جھگڑا مؤمن کے شایان شان نہیں ہے۔
تخریج : سنن ترمذي، کتاب البر والصلة، باب الحیا، رقم : ۲۰۰۹ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ابن ماجة، کتاب الزهد، باب الحیاء، رقم : ۴۱۸۴۔ (۱)اچھے اعمال کی طرح اچھے اخلاق بھی ایمان میں شامل ہیں۔ (۲) مؤمن کو اچھی عادتوں کا پابند اور بری عادات سے متنفر ہونا چاہیے۔ (۳) بد کلامی، فحش گوئی اور لڑائی جھگڑا مؤمن کے شایان شان نہیں ہے۔