كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى نَعْمَلَ بِهِ وَلَا نَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ حَتَّى نَجْتَنِبَهُ كُلَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((بَلْ مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ تَعْمَلُوا بِهِ وَانْهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَإِنْ لَمْ تَجْتَنِبُوهُ كُلَّهُ)) لَمْ يَرْوِهُمَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا عَبْدُ الْقُدُّوسِ تَفَرَّدَ بِهِمَا وَلَدُهُ عَنْهُ
ادب كا بيان
باب
اسی سند کے ساتھ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم جب تک تمام نیک عمل پر خود عمل نہ کریں اس کی طرف دعوت بھی نہ دیں اور جب تک تمام برائی سے باز نہ آئیں اس سے منع بھی نہ کریں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نہیں بلکہ تم اگرچہ نیکی پر عمل نہ بھی کرو اس کا حکم ضرور دو اور اگرچہ برائی سے اجتناب نہ بھی کرو لوگوں کو اس سے منع کرو۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۶۶۲۸۔ ضعیف الجامع، رقم : ۵۲۵۹۔