معجم صغیر للطبرانی - حدیث 648

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، بِجَبَلَةَ سَنَةَ تِسْعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الْأَطْرَابُلُسِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: ((أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ)) لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ ذِي حِمَايَةَ وَكَانَ مِنْ ثِقَاتِ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 648

ادب كا بيان باب سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو فرمایا: ’’تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں والد کی فضیلت وعظمت کا بیان ہے کہ وہ اولاد کے مال میں اپنی مرضی سے تصرف کرسکتا ہے۔ (۲) اگر والد حاجت مند ہو تو اولاد پر اس کی معاونت لازم ہے اور احتیاج کے وقت اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے والد اپنی اولاد کا مال استعمال کرسکتا ہے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب التجارات، باب ما للرجل من مال ولده، رقم: ۲۲۹۱ قال الشیخ الالباني صحیح۔ مسند احمد: ۲؍۲۰۴۔ معجم الاوسط، رقم : ۷۰۸۸۔ (۱) اس حدیث میں والد کی فضیلت وعظمت کا بیان ہے کہ وہ اولاد کے مال میں اپنی مرضی سے تصرف کرسکتا ہے۔ (۲) اگر والد حاجت مند ہو تو اولاد پر اس کی معاونت لازم ہے اور احتیاج کے وقت اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے والد اپنی اولاد کا مال استعمال کرسکتا ہے۔