معجم صغیر للطبرانی - حدیث 641

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَ الْاَشْرِبَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَارَيَةَ الْعَكَّاوِيُّ بِعَكَّةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((الْفَأْرَةُ مَسْخٌ وَعَلَامَةُ ذَلِكَ أَنَّهَا تَشْرَبُ لَبَنَ الشَّاةِ وَلَا تَشْرَبُ لَبَنَ الْإِبِلِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا بَقِيَّةُ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 641

کھانے پینے کا بیان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ’’چوہا بگڑی ہوئی (امت کی) شکل ہے اس کی علامت یہ ہے کہ یہ بکری کا دودھ پیتا ہے اور اونٹ کا دودھ نہیں دیتا۔‘‘
تشریح : یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا محض ظن تھا پھر آپ کو بتا دیا گیا کہ مسخ شدہ امتوں کی نسل باقی نہیں رہتی۔ کیونکہ مسخ شدہ امت کا معاملہ تین روز کے بعد ختم ہوجاتا ہے اصل جنس ہی میں توالد وتناسل کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس لیے کہ یہودی بندر اور خنزیر بنے تھے لیکن تین دن کے بعد ان مسخ شدہ لوگوں کی ہلاکت واقع ہوگئی پھر یہ جو بندر اور خنزیر ہیں یہ اپنی اصل نسل ہی سے چلے آرہے ہیں۔ یہ یہودیوں کی بگڑی ہوئی قوم کی نسل سے نہیں ہیں۔
تخریج : مسند احمد: ۲؍۲۷۹ قال شعیب الارناؤط اسناده صحيح ۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا محض ظن تھا پھر آپ کو بتا دیا گیا کہ مسخ شدہ امتوں کی نسل باقی نہیں رہتی۔ کیونکہ مسخ شدہ امت کا معاملہ تین روز کے بعد ختم ہوجاتا ہے اصل جنس ہی میں توالد وتناسل کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس لیے کہ یہودی بندر اور خنزیر بنے تھے لیکن تین دن کے بعد ان مسخ شدہ لوگوں کی ہلاکت واقع ہوگئی پھر یہ جو بندر اور خنزیر ہیں یہ اپنی اصل نسل ہی سے چلے آرہے ہیں۔ یہ یہودیوں کی بگڑی ہوئی قوم کی نسل سے نہیں ہیں۔