كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَ الْاَشْرِبَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدٍ الْفَزَارِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ يَزِيدَ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، عَنْ وَاسِطِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ حَتَّى يَمُوتَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ وَاسِطٍ بِهَذَا اللَّفْظِ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ الْحَوْشِيُّ
کھانے پینے کا بیان
باب
سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے شراب پی اور اس سے وہ مر گیا تو وہ آخرت میں شراب سے محروم ہو جائے گا۔‘‘
تشریح :
(۱) معلوم ہوا انسان گناہوں کی وجہ سے جنت کی نعمتوں سے محروم ہو سکتا ہے اگرچہ وہ جنت کا حقدار ہی کیوں نہ بن جائے۔
(۲) البتہ توبہ و استغفار سے اللہ رب العزت صغیرہ و کبیرہ سبھی گناہ معاف کر دیتے ہیں۔
تخریج :
مسلم، کتاب الاشربة، باب عقوبة من شرب الخمر، رقم : ۲۰۰۳۔ سنن نسائي، رقم: ۵۶۷۱۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۳۷۳۔
(۱) معلوم ہوا انسان گناہوں کی وجہ سے جنت کی نعمتوں سے محروم ہو سکتا ہے اگرچہ وہ جنت کا حقدار ہی کیوں نہ بن جائے۔
(۲) البتہ توبہ و استغفار سے اللہ رب العزت صغیرہ و کبیرہ سبھی گناہ معاف کر دیتے ہیں۔