معجم صغیر للطبرانی - حدیث 632

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَ الْاَشْرِبَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْحَنْبَلِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ شَرِبَ فِي إِنَاءٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بُرْدٍ إِلَّا ابْنُهُ الْعَلَاءُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 632

کھانے پینے کا بیان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے سونے یا چاندی کے برتن میں پانی پیا تو وہ گویا جہنم کی آگ کو اپنے پیٹ میں انڈیل رہا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس نہی اور وعید (سونے کے برتن کھانے پینے کے لیے استعمال کرنا) میں مسلمان اور کافر سبھی شامل ہیں۔ کیونکہ شرع کے احکام میں کفار بھی مخاطب ہوتے ہیں۔ (۲) بالاجماع کھانے اور پینے کے لیے سونے اور چاندی کے برتنوں کا استعمال حرام ہے اور اس حرمت کا اطلاق مردوں اور عورتوں سبھی پر ہوتا ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۱۳۷)
تخریج : بخاري، کتاب الاشربة، باب انیة الفضة، رقم : ۵۶۳۴۔ مسلم، کتاب اللباس، باب تحریم استعمال، رقم : ۶۰۶۵۔ (۱) اس نہی اور وعید (سونے کے برتن کھانے پینے کے لیے استعمال کرنا) میں مسلمان اور کافر سبھی شامل ہیں۔ کیونکہ شرع کے احکام میں کفار بھی مخاطب ہوتے ہیں۔ (۲) بالاجماع کھانے اور پینے کے لیے سونے اور چاندی کے برتنوں کا استعمال حرام ہے اور اس حرمت کا اطلاق مردوں اور عورتوں سبھی پر ہوتا ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۱۳۷)