معجم صغیر للطبرانی - حدیث 623

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَ الْاَشْرِبَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَنَّاءُ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَائِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُبَارَكٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 623

کھانے پینے کا بیان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر (قسم کی) شراب حرام ہے۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ تمام منشیات حرام ہیں اور ان کا حکم شراب نوشی کے حکم کی مثل ہے۔ (۲) نشہ آور چیزوں کے نام بدلنے سے ان کا حکم تبدیل نہیں ہوتا۔ بلکہ جو چیز بھی نشہ کرے اور عقل پر پردہ ڈال دے وہ خمر (شراب) ہے اور اس کی حرمت واضح ہے۔ (۳) مسلسل نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنے سے یہ کہنا کہ مجھے تو نشہ نہیں ہوتا لہٰذا یہ حلال ہے باطل تاویل ہے۔
تخریج : مسلم، کتاب الاشربة، باب بیان ان کل مسکر خمر، رقم : ۲۰۰۳۔ سنن ابي داود، کتاب الشربة، باب النهي عن المسکر، رقم : ۳۶۷۹۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۸۶۱۔ سنن نسائي، رقم: ۵۵۸۵۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۳۹۰۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ تمام منشیات حرام ہیں اور ان کا حکم شراب نوشی کے حکم کی مثل ہے۔ (۲) نشہ آور چیزوں کے نام بدلنے سے ان کا حکم تبدیل نہیں ہوتا۔ بلکہ جو چیز بھی نشہ کرے اور عقل پر پردہ ڈال دے وہ خمر (شراب) ہے اور اس کی حرمت واضح ہے۔ (۳) مسلسل نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنے سے یہ کہنا کہ مجھے تو نشہ نہیں ہوتا لہٰذا یہ حلال ہے باطل تاویل ہے۔