معجم صغیر للطبرانی - حدیث 622

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَ الْاَشْرِبَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْجُرَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَمَامَةَ الْعَلَّافُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّبِّ فَقَالَ: ((أُمُّةٌ مُسِخَتْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 622

کھانے پینے کا بیان باب سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی علیہ السلام سے گو کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’کہ یہ ایک امت ہے جس کی شکل بدل دی گئی ہے۔‘‘ واللہ اعلم
تشریح : الضب (سانڈا) کھانا مشروع وحلال ہے۔ البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے میں کراہت محسوس کی اور خود تناول کرنے سے احتراز کیا لیکن اسے حرام قرار نہ دیا بلکہ آپ کی موجودگی میں خالد بن ولید کا اسے کھانا اس کی حلت کی دلیل ہے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ((سُئِلَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الضَّبِّ! فَقَالَ: لَسْتُ بِآکِلِه وَلَا مُحَرِّمِهِ۔))نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سانڈے کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’نہ میں اسے کھانے والا ہوں اور نہ اسے حرام قرار دینے والا ہوں۔‘‘ (صحیح مسلم، رقم : ۱۹۴۳) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سانڈے کے بارے میں ارشاد فرمایا: ((کُلُوْا فَإِنَّہُ حَلَالٌ وَلٰکِنَّہُ لَیْسَ مِنْ طَعَامِیْ۔ )) ’’تم سانڈا کھاؤ! کیونکہ یہ حلال ہے۔ لیکن یہ میری خوراک نہیں۔‘‘ (صحیح مسلم، رقم : ۱۹۴۴)
تخریج : مسلم، کتاب الصید، باب اباحة الضب، رقم : ۰۱۹۴۹ سنن نسائي، رقم: ۴۳۲۲۔ مسند احمد: ۳؍۳۲۳۔ الضب (سانڈا) کھانا مشروع وحلال ہے۔ البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے میں کراہت محسوس کی اور خود تناول کرنے سے احتراز کیا لیکن اسے حرام قرار نہ دیا بلکہ آپ کی موجودگی میں خالد بن ولید کا اسے کھانا اس کی حلت کی دلیل ہے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ((سُئِلَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الضَّبِّ! فَقَالَ: لَسْتُ بِآکِلِه وَلَا مُحَرِّمِهِ۔))نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سانڈے کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’نہ میں اسے کھانے والا ہوں اور نہ اسے حرام قرار دینے والا ہوں۔‘‘ (صحیح مسلم، رقم : ۱۹۴۳) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سانڈے کے بارے میں ارشاد فرمایا: ((کُلُوْا فَإِنَّہُ حَلَالٌ وَلٰکِنَّہُ لَیْسَ مِنْ طَعَامِیْ۔ )) ’’تم سانڈا کھاؤ! کیونکہ یہ حلال ہے۔ لیکن یہ میری خوراک نہیں۔‘‘ (صحیح مسلم، رقم : ۱۹۴۴)