معجم صغیر للطبرانی - حدیث 620

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ الْمِصْرِيُّ، سَنَةَ 285 خَمْسٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، سَمِعْتُ عِيسَى بْنَ هِلَالٍ الصَّدَفِيَّ، وَأَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْخَطْمِيَّ (ابْنَ يَزِيدَ الْحُبُلِيَّ) يَقُولَانِ: سَمِعْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((سَيَكُونُ آخِرُ أُمَّتِي نِسَاءً كَاسِيَاتٍ عَارِيَاتٍ عَلَى رُؤُسِهِنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ، الْعَنُوهُنَّ فَإِنَّهُنَّ مَلْعُونَاتٌ)) لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 620

لباس كا بيان باب سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’عنقریب میری امت میں کچھ عورتیں ہو ں گی جو کپڑے پہنے ہوئے بھی ننگی ہوں گی ان کے سروں پر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح بال ہوں گے۔ تم انہیں لعنت کرو وہ ملعون ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) عورتوں کا ایسے کپڑے زیب تن کرنا جو ان کا ستر نہ ڈھانپیں یا ایسے کپڑے پہننا جس سے کچھ اعضا عیاں ہوں حرام ہے۔ (۲) ننگے بدن، باریک لباس جس سے جسم نظر آئے اور مختصر لباس پہننے والی عورتیں ملعون ہیں اور یہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھ سکیں گی۔
تخریج : مسلم، کتاب اللباس، باب النساء الکاسیات، رقم : ۲۱۲۸۔ مجمع الزوائد: ۵؍۱۳۷۔ (۱) عورتوں کا ایسے کپڑے زیب تن کرنا جو ان کا ستر نہ ڈھانپیں یا ایسے کپڑے پہننا جس سے کچھ اعضا عیاں ہوں حرام ہے۔ (۲) ننگے بدن، باریک لباس جس سے جسم نظر آئے اور مختصر لباس پہننے والی عورتیں ملعون ہیں اور یہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھ سکیں گی۔